بیجنگ (شِنہوا) چین میں ٹیلی مواصلات اور آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف جاری ایک وسیع مہم کے دوران چینی پولیس نے 2024 میں 2 لاکھ94ہزار کیسز کاسراغ لگایا اور بڑی تعداد میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں 570 سے زائد مرکزی کردار، مالی معاونین اور ان اسکیموں کے کلیدی نمائندے شامل ہیں۔
پولیس نے ان جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جو بیرون ملک دھوکہ دہی کی کارروائیوں کو غیر قانونی معاونت فراہم کر رہے تھے۔
وزارت عوامی تحفظ کے مطابق یہ گروہ آن لائن تشہیر، منی لانڈرنگ، تکنیکی پیشرفت اور غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرتے تھے۔
چین کے قومی انسداد دھوکہ دہی مرکز نے 2024 کے آغاز سے ابتدائی انتباہ اور تکنیکی جوابی اقدامات کو تیز کیا اور اب تک 18 لاکھ انتباہ جاری کئے جاچکے ہیں۔
اس مرکز نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تقریباً 4.7 ارب فراڈ کالز اور3.4 ارب جعلی ایس ایم ایس کو روکا جبکہ 315 ارب یوآن (تقریباً 43.9 ارب امریکی ڈالر) کی مشتبہ غیر قانونی رقوم کو منجمد کیا۔
اسی دوران حکومت نے عوامی شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو تیزکر دیا ہے جن میں دھوکہ دہی سے بچاؤ پر مبنی موضوع پر مبنی اقدامات اور ٹیلی وژن پروگرامز شامل ہیں تاکہ عوامی طور پر چو کس رہنے کو فروغ دیا جا سکے اور دھوکہ دہی کے خلاف حفاظتی صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے۔
