منگل, جون 17, 2025
ہومChinaچین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے کا اجلاس جون کے آخر میں...

چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے کا اجلاس جون کے آخر میں منعقد ہوگا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون سازادارے14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 16واں اجلاس بیجنگ میں24 سے 27 جون تک منعقد ہو گا۔

یہ فیصلہ پیر کےروزاین پی سی  قائمہ کمیٹی کے  کونسل آف چیئرپرسنز کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت این پی سی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے کی۔

آمدہ اجلاس کے دوران قانون ساز عوامی سلامتی انتظامی جرمانہ قانون، غیر منصفانہ مقابلہ کے خلاف قانون، بحری قانون، ماہی گیری قانون، شہری ہوابازی قانون نیزعوامی صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں تشہیراورتعلیم کو فروغ دینے سے متعلق مسودہ قوانین کا جائزہ لیں گے۔

پیر کے روز کے اجلاس میں تجویز کردہ ایجنڈے کے مطابق سماجی امداد اور طبی بیمہ سے متعلق مسودہ قوانین اورغذائی تحفظ کے قانون میں مسودہ ترمیم اور دیگر پر بھی بحث کی جائےگی۔

قانون ساز بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن کی توثیق کے لیے ایک تجویز پرغور کریں گے۔

وہ 2024 کے لیے مرکزی حکومت کے حتمی اکاؤنٹس پر ایک رپورٹ، مرکزی حکومت کے 2024 کے بجٹ اور دیگر مالیاتی آمدنی اوراخراجات کے نفاذ پرایک آڈٹ رپورٹ اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی پر ایک رپورٹ کا بھی جائزہ لیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!