اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے پہلے مرحلے میں 154طلبہ کی واپسی کاانتظام کیا جا رہا ہے، ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات جاری ہیں، ایران میں ہمارا سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) 24 گھنٹے فعال ہے۔، کرائسز منیجمنٹ یونٹ کے نمبر 0092519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، کرائسز منیجمنٹ یونٹ سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ خطے میں موجود ہمارے سفارت خانے پاکستانی شہریوں اور زائرین کی مدد اور انخلا کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔