پیر, جون 16, 2025
ہومLatestصحت کارڈ پلس سے صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی...

صحت کارڈ پلس سے صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تعلیم اور صحت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 16 ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں، رواں سال سکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، صوبے کی جامعات کا بجٹ بھی 3 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردے، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے اور جان لیوا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کئے گئے ہیں، صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے، اسی طرح تعلیم کا بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 سے 363 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!