اتوار, جون 15, 2025
ہومChinaطوفان ووٹپ چین کے جنوبی علاقے کی ساحل سے دوسری بار ٹکراگیا

طوفان ووٹپ چین کے جنوبی علاقے کی ساحل سے دوسری بار ٹکراگیا

گوانگ ژو(شِنہوا)رواں سال کا پہلا طوفان ووٹپ ہفتے کی رات  تقریباً ساڑھے 12 بجے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں لائی ژو شہر کے قریب دوسری بار ساحل سے ٹکرایا۔

صوبائی موسمیاتی مرکز کے مطابق ساحل سے ٹکرانے کے وقت طوفان ووٹپ کمزور ہو کر ایک شدید استوائی طوفان میں تبدیل ہو چکا تھا، جس کی مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 30 میٹر فی سیکنڈ اور مرکزی دباؤ کم سے کم 980 ہیکٹو پاسکل تھا۔

ووٹپ ابتدائی طور پر جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے چین کے جنوبی جزیرے صوبے ہائی نان میں ڈونگ فانگ شہر کے قریب ساحل سے ٹکرایا تھا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ طوفان شمال مشرق کی جانب 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گوانگ ڈونگ اور گوانگ شی کے سرحدی علاقے کے ساتھ ساتھ حرکت کرے گا اور رفتہ رفتہ اس کی شدت میں کمی آتی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!