تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر جوہری پروگرام پر امریکہ کیساتھ مذاکرات بے معنی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل باقائی نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کادعویٰ اور دوسری جانب اسرائیل کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دینا ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر جوہری پروگرام پر امریکہ کیساتھ مذاکرات بے معنی ہو گئے ہیںانہوں نے ایران پر حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔