ہفتہ, جون 14, 2025
ہومChinaچین نےہائی نان میں جنوبی بحیرہ چین سونامی انتباہی مرکز کا آغاز...

چین نےہائی نان میں جنوبی بحیرہ چین سونامی انتباہی مرکز کا آغاز کردیا

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں جنوبی بحیرہ چین سونامی انتباہی مرکز (ہائی نان) نے اتوار کے روز کام شروع کردیا ہے جس کا مقصد علاقائی ممالک کے لئے سمندری آفات سے متعلق ابتدائی انتباہی خدمات فراہم کرنا ہے۔یہ مرکز موجودہ آزمائشی مرحلے میں ساحلی شہر سانیا میں واقع قومی بحری ماحولیاتی انتباہی مرکز اور ہائی نان صوبائی بحری انتظامیہ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد سونامی، سمندری حرارتی لہروں، نقصان دہ الجی کی افزائش اور دیگر خطرات کے لئے جامع اور کثیر خطرات سے نمٹنے کا حامل ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنا ہے۔یہ مرکز سمندری پیشگوئی اور انتباہ کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا۔اسی روز سانیا میں گہرے سمندر کے آزمائشی مقام کا بھی آغاز کیا گیا جو بنیادی گہری سمندری سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی کی معاونت کرے گی۔جنوبی بحیرہ چین کا علاقہ فعال فالٹ لائنز اور قریبی علاقوں میں بار بار آنے والے زیرِسمندر زلزلوں سمیت اپنی پیچیدہ ارضیاتی ساخت کے باعث سونامی اور دیگر سمندری آفات کا زیادہ شکار ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!