جمعہ, جون 13, 2025
ہومLatestاسرائیل ایران پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، رپورٹس

اسرائیل ایران پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، رپورٹس

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی انٹیلی جنس نے اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے اور ممکنہ طور پر اس کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا نےکی تیاریاں کررہا ہے۔

سی بی ایس نیوز نے جمعرات کے روزرپورٹ کیا ہے کہ متعدد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام کو ایران میں فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے اسرائیل کی مکمل تیاری سے آگاہ کیا گیا تھا۔

سی بی ایس نیوز نے کہا کہ اسرائیلی حکام اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ سیکیورٹی خطرہ امریکہ کی جانب سے حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے اہلکاروں کے انخلا کے حکم کی وجوہات میں سے ایک بتایا گیا ہے۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دی۔

عراق میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی دن ایران کے اقوام متحدہ کے مشن نے ایک ایکس پوسٹ میں امریکہ پر اسرائیلی جرائم کی معاونت کا الزام لگایا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زبردست طاقت کی دھمکیاں حقائق کو نہیں بدلیں گی، ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا اور امریکی عسکریت پسندی صرف عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!