بیجنگ(شِنہوا)چین کا دارالحکومت دنیا کا پہلا ” 4 ایس سٹور” کھولنے جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) روبوٹس کے لئے مخصوص ہوگا جو ملک میں جدید روبوٹکس کو تجارتی بنانے کی تازہ ترین کوشش کا حصہ ہے۔
اس سہولت کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، یہ سٹور بیجنگ کے جنوبی علاقے یی ژوانگ میں واقع روبوٹکس انڈسٹریل پارک میں کھولا جائے گا۔ اس کا افتتاح 2025 کی ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے دوران متوقع ہے جو 8 سے 12 اگست تک منعقد ہوگی۔
روایتی آٹوموبائل 4 ایس ماڈلز کی طرح جنہیں "سیلز، سروس، سپیئر پارٹس اور سروے” کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ سٹور روبوٹکس کی فروخت، دیکھ بھال، پرزہ جات اور معلومات فراہم کرے گا۔
پریس کانفرنس کے مطابق روبوٹ 4 ایس سٹور میں منظرنامہ پر مبنی مظاہروں اور عمیق تعاملات کے لئے ایک مخصوص علاقہ ہوگا،جو صارفین کو حقیقی زندگی کے ماحول میں مصنوعات کی صلاحیتوں کا عملی تجربہ فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ یہ سہولت ملک گیر تیز رفتار ردعمل والے پرزہ جات کی فراہمی کے نیٹ ورک اور روبوٹ کی دیکھ بھال، اسمبلی اور مرمت کے لئے ایک پیشہ ور معاون ٹیم پر مشتمل ہوگی۔
صنعتی جوش و خروش پہلے ہی بڑھ رہا ہے۔ اب تک روبوٹکس انڈسٹری میں 100 سے زیادہ سپلائی چین کمپنیوں نے یہاں آباد ہونے کے واضح ارادے ظاہر کئے ہیں، جن میں 30 کمپنیاں خاص طور پر انسان نما روبوٹس میں مہارت رکھتی ہیں۔
بیجنگ انسان نما روبوٹ انوویشن سنٹر، یوبی ٹیک اور گلاشیا سمیت 10 معروف اے آئی روبوٹ کمپنیاں روبوٹ 4 ایس سٹور کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کر چکی ہیں اور توقع ہے کہ وہ پہلے بیچ کے شراکت داروں میں شامل ہوں گی۔
یی ژوانگ کی انتظامی کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر لیانگ لیانگ نے کہا کہ دنیا کے پہلے 4 ایس سٹور کا قیام یی ژوانگ کے علاقے میں ایک متحرک روبوٹکس انڈسٹری ایکو سسٹم بنانے کی ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ روبوٹکس کمپنیوں کی تیز رفتار ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور یی ژوانگ کی عالمی اثر و رسوخ کو ایک روبوٹکس مرکز کے طور پر بڑھاتا ہے۔
