اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو ترجیحات قرار دیتے ہوئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے صدر کو آزاد کشمیر میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔
صدر زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔