مکہ المکرمہ: پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ، اس کے بعد اب وہ سعودی عرب میں مختلف اہم مقامات کی زیارت اور سیر کر رہی ہیں۔داکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ۔اپنی تصاویر کے کیپشن میں ہانیہ نے خود کو پرنسز ان سعودیہ لکھا، اداکارہ نے معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا بھی ذائقہ چکھا اور دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔