جمعہ, جون 13, 2025
ہومLatestاسرائیل کی پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ،5 افراد شہید، 90...

اسرائیل کی پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ،5 افراد شہید، 90 زخمی

 غزہ: اسرائیلی فوج کی ایک بار پھرغزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی نیتساریم چوکی پر موجود شہریوں کے ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں5 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوع پر مزید افراد کی لاشیں موجود ہیں، مگر شدید فائرنگ کی وجہ سے طبی عملہ وہاں تک نہیں پہنچ سکا۔

اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے النصیرات پر بھی متعدد فضائی حملے کیے، جن میں دو فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے خان یونس اور شمالی علاقوں پر بم باری جاری رکھی، جب کہ مغربی ساحل پر مواصی کے علاقے پر بحری جنگی جہازوں نے بھی گولہ باری کی۔

طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں مواصی(خان یونس) میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!