جمعرات, جون 12, 2025
ہومChinaچینی وزیر خارجہ کا تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو آگے بڑھانے پر...

چینی وزیر خارجہ کا تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو مساوات کے تحفظ، تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے ذریعے آگے بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات منگل کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا پہلا بین الاقوامی دن منانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے لئے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے لئے بین الاقوامی دن کا قیام دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ خواہشات کو پورا کرتا ہے تاکہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو آگے بڑھایا جا سکے اور انسانی ترقی کو فروغ دیا جا سکے جس نے تمام رکن ممالک کی متفقہ حمایت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صدی میں نہ دیکھی جانے والی گہری تبدیلیوں اور بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے تہذیبوں کی قدر پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہوگئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیب انیشی ایٹو پیش کیاجو انسانیت کے مشترکہ اقدار کو فروغ دینے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراع کو ترجیح دینے اور بین الاقوامی عوامی تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کی وکالت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لئے چین کی اہم کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

وانگ نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لئے چین کے 3 نکاتی نکتہ نظر کو اجاگر کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!