ہومتازہ ترینٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی

زیورخ: انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین(یو سی آئی)کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ، ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 22 جون تک جاری رہے گا، مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے، ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں