اتوار, جون 15, 2025
ہومLatestامیگریشن احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ طلب

امیگریشن احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ طلب

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر وفاقی امیگریشن چھاپوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لئے نیشنل گارڈ کے دستے پہنچ گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے 2ہزار سپاہیوں کو تعینات کریں گے کیونکہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے آپریشن کے بعد مظاہرین اور فیڈرل ایجنٹس کے درمیان دو دن سے جھڑپیں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، جس کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین نے فیڈرل ایجنٹس کے خلاف آنسو گیس، فلیش بینگ گرینیڈز اور پتھراؤ کیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ تعیناتی "بے قاعدگیوں سے نمٹنے” کے لئے کی جا رہی ہے، جو آئی سی ای کے "بنیادی ملک بدری آپریشن” کے بعد شروع ہوئیں۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے "جان بوجھ کر اشتعال انگیز” قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!