منگل, جون 17, 2025
ہومLatestمیانمار-چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے...

میانمار-چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کوتیار ہیں، رہنما میانمار

نیپی تاؤ، میانمار (شِنہوا) چین-میانمار سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی یادگار تقریب میانمار کے دارالحکومت نیپی تاؤ میں منعقد ہوئی۔تقریب سے اپنے خطاب میں میانمار کے رہنما مِن آنگ ہلائنگ نے کہا کہ میانمار چین کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کرنے کے لئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان "پاؤکفاو” (برادرانہ) دوستی کے گہرے روابط کو مستحکم رکھنے کے لئے پُرعزم ہے جبکہ مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے  کی تعمیر کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔مِن آنگ ہلائنگ نے کہا کہ میانمار اور چین نے طویل عرصے سے "پاؤکفاو” جذبے کے ساتھ قریبی، دوستانہ اور اچھے ہمسائیگی تعلقات کی روایت سے لطف اٹھایا ہے۔گزشتہ 75 سالوں میں میانمار-چین سفارتی تعلقات میں دونوں حکومتوں، عوام اور معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان دوستانہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون مستقل اور قابل ذکر پیشرفت دیکھ رہا ہے۔مِن آنگ ہلائنگ نے کہا کہ میانمار ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے میانمار کے امن، قومی مفاہمت، اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین کی مضبوط حمایت پر بھی اظہار تشکر کیااور میانمار کے متاثرین زلزلہ کو مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔میانمار میں چین کی سفیر ما جیا نے کہا کہ چین اور میانمار پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے دوستانہ تبادلے ہزاروں سال پر محیط ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین-میانمار تعلقات ہمیشہ چٹان کی طرح مضبوط رہے ہیں۔ دونوں ممالک کا مستقبل اور تقدیر ایک دوسرے سے قریبی طور پر منسلک ہیں۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں اپنی برادرانہ دوستی کے نئے ابواب رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!