منگل, جون 17, 2025
ہومChinaانڈیکس میں چین کی بحری معیشت کی بہتری ظاہر

انڈیکس میں چین کی بحری معیشت کی بہتری ظاہر

ہائیکو(شِنہوا)چین کی بحری معیشت کی ترقی کا اشاریہ 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد بڑھ کر 125.2 تک پہنچ گیا جس سے بحری شعبے میں مضبوط ترقی ظاہر ہوتی ہے۔ یہ ملک کی سمندری معیشت میں پیش رفت کا اہم پیمانہ ہے۔یہ اشاریہ وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے عالمی یومِ بحر کے موقع پر جاری کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ٹیکنالوجی کی جدت کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ چین کی بحری صنعتوں کی ساخت میں بہتری آئی۔ بحری معیشت کی بہتری اور ترقی کا ذیلی اشاریہ 2024 میں 131 رہا جو پچھلے سال سے 1.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔وزارت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ابھرتی ہوئی بحری صنعتوں کی تیار  پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔ بحری شعبے سے منسلک اداروں نے آئی پی او فنانسنگ کے ذریعے 11.4 ارب یوآن (تقریباً 1.58 ارب امریکی ڈالر) حاصل کئے جو چین کی مجموعی آئی پی او فنانسنگ کا 17 فیصد ہیں اور یہ بحری شعبے میں سرمائے کی منڈی کی بھرپور سرگرمی کو اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!