منگل, جون 17, 2025
ہومChinaہانگ کانگ میں پہلے 5 مہینوں میں تقریباً 2 کروڑ سیاحوں کی...

ہانگ کانگ میں پہلے 5 مہینوں میں تقریباً 2 کروڑ سیاحوں کی آمد

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری  پال چھن نے کہا ہے کہ  ہانگ کانگ نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں تقریباً  2کروڑ سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جن میں سے تین چوتھائی چینی مین لینڈ سے آئے تھے، جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہے۔پال چھن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر ثقافتی، کھیلوں اور تفریحی موضوعاتی تقریبات کی وجہ سے ہواجو سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے مزید پیش گوئی کی کہ سال کے پہلے نصف حصے میں ہونے والی بڑی تقریبات تقریباً 8لاکھ 40ہزارسیاحوں کو راغب کریں گے، جس سے مجموعی طور پر 3.3 ارب ہانگ کانگ ڈالر (42کروڑ10لاکھ امریکی ڈالر) کی اشیائے صرف کی خریداری ہوگی اور 1.8 ارب ہانگ کانگ ڈالر (  22 لاکھ 90ہزار امریکی ڈالر) کی اضافی اقتصادی قدر پیدا ہوگی۔چھن نے مزید کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کا مقصد ان تقریبات کو ہانگ کانگ کی دیگر پرکشش سرگرمیوں  کے ساتھ مربوط کرنا ہے تاکہ مجموعی سیاحتی تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔سال کے دوسرے نصف کی طرف دیکھتے ہوئے چھن نے امید کا اظہار کیا کہ ثقافتی، کھیلوں اور سیاحت سے متعلق تقریبات کا ایک سلسلہ، ساتھ ہی نئی تفریحی مقامات اور شہری و دیہی علاقوں کی منفرد خصوصیات سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہیں گی جو کہ سالانہ سیاحتی اعداد و شمار میں مسلسل اضافے کا باعث بنیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!