جنیوا: غزہ میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی شرح تین گنا بڑھ گئی جس پر اقوام متحدہ نے الرٹ جاری کردیا ۔
اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کے اتحاد نیوٹریشن کلسٹرکے مطابق مئی کے دوسرے حصے میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 50ہزار بچوں کو جانچا گیا، جن میں سے 5.8فیصد شدید غذائی قلت کا شکار پائے گئے، مئی کے آغاز میں یہ شرح 4.7فیصد تھی جبکہ فروری میں، جنگ بندی کے دوران، یہ شرح اس سے تقریبا تین گنا کم تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھوک سے 29 بچے اور بوڑھے جاں بحق ہوئے ہیں۔