واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جھگڑا بھاری پڑ گیا، صرف ایک دن میں 27ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کو دیئے جانے والے سرکاری معاہدوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد ٹیسلا کے شیئرز میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔