منگل, جون 17, 2025
ہومLatestچین ایک ثابت قدم شراکت دار ہے، سری لنکن نائب وزیر

چین ایک ثابت قدم شراکت دار ہے، سری لنکن نائب وزیر

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز پراسانا گناسینا نے کہا ہے کہ چین سری لنکا کے دوست ممالک میں سے ایک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دوستی طویل عرصے تک قائم رہے گی۔ یہ بات انہوں نے کولمبو میں بندرگاہ تک رسائی کی ایلیویٹڈ شاہراہ کے منصوبے کے معائنے کے دوران شِنہوا کو بتائی۔نائب وزیرنے سڑکوں کی ترقیاتی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے ڈبلیو کندامبی، چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی ) کے نمائندے اور وزارت ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے سینئر حکام کے ہمراہ منصوبے کے مقام کا دورہ کیا تاکہ سری لنکا کے سب سے طویل پل کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔5.27 کلومیٹر بندرگاہ رسائی ایلیویٹڈ ہائی وے دو طرفہ اور 4 لین پر مشتمل ہے اور جدید طریقے  کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے اور یہ آخری تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔گناسینا نے کہا کہ یہ سری لنکا کے لئے ایک بہت اچھا منصوبہ ہے، انہوں نے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہ سی سی ای سی سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لئے بہت زیادہ مفیدہوگا۔ انہوں نےکہا کہ  اس کے مکمل ہونے پر ہم اقتصادی ترقی کی توقع کر رہے ہیں۔ یہی اس منصوبے کا بنیادی مقصد ہے۔سری لنکا-چین تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے  گناسینا نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔انہوں نے سری لنکا میں اہم بنیادی شہری سہولتوں کے منصوبوں میں چین کی معاونت کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا دوست رہے گا اور ہماری معیشت کی ترقی میں مدد دیتارہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!