منگل, جون 17, 2025
ہومChina2024میں چین کے ریلوے مسافروں کی تعداد 4.31 ارب سے تجاوز کر...

2024میں چین کے ریلوے مسافروں کی تعداد 4.31 ارب سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نظام نے 2024 میں 4.31  ارب سے زائد مسافروں کو منتقل کیا جو سالانہ بنیادوں پر 11.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ریلوے کے ذریعے مال برداری کا حجم گزشتہ سال 5.18 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہے۔سرمایہ کاری کے لحاظ سے 2024 میں چین کے ریلوے کے شعبے میں 850.6 ارب یوآن (تقریباً 118.9 ارب امریکی ڈالر) کی طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسی مدت میں 3113 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں شروع کی گئیں جن میں سے تقریباً 79 فیصد تیز رفتار ریلوے شامل ہیں۔جدید ریلوے نیٹ ورک کے مسلسل پھیلاؤ کے ساتھ  چین کی مجموعی آپریشنل ریلوے لائنوں کی لمبائی 2024 میں ایک لاکھ 62 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی جس میں 48 ہزار کلومیٹر سے زائد تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2024 کے دوران ریلوے آمد ورفت محفوظ، مستحکم اور منظم رہی اور چین میں کوئی شدید ریلوے حادثہ پیش نہیں آیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!