منگل, جون 17, 2025
ہومChinaچین میں گاڑیوں کے تبادلے پر سبسڈیز کی مہم سے نئی توانائی...

چین میں گاڑیوں کے تبادلے پر سبسڈیز کی مہم سے نئی توانائی والی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

تیانجن(شِنہوا)چین میں گاڑیوں کے تبادلے پر دی جانے والی سبسڈیز نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) اپنانے کے عمل کو تیز کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ 2025 میں مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں ماہانہ بنیادوں پر این ای وی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔آٹوموٹیو ڈیٹا آف چائنہ (تیانجن) کمپنی لمیٹڈ اور گاڑیوں کی معلومات، خرید و فروخت اور خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ڈونگ چھے ڈی یا ڈی کار کی مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد سے زائد صارفین نے کہا کہ ان سبسڈیز نے ان کی خریداری کی خواہش کو بڑھایا ہے۔2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین میں مسافر گاڑیوں کے تبادلے کی تعداد  27 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سبسڈی کے زمروں میں سب سے زیادہ حصہ پرانی گاڑی کے بدلے نئی گاڑی کی خریداری کا رہا جو اس عرصے میں 20 لاکھ 30 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گیا۔ڈونگ چھے ڈی کے صارفین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صارفین نے ان سبسڈیز کو ترجیح دی جن کے لئے اہلیت کے تقاضے کم تھے جن میں نئی گاڑی کی خریداری یا پرانی گاڑی کے بدلے نئی گاڑی لینا شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق سبسڈیز کے معمول بنتے ہی "خریداری سے پہلے سبسڈی کے لئے درخواست دینا” عام رجحان بن چکا ہے اور  50 فیصد سے زائد صارفین سبسڈی سے متعلق معلومات کے لئے آف لائن 4 ایس سٹورز پر انحصار کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!