جمعہ, جون 6, 2025
ہومChinaہانگ کانگ 2025 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 2...

ہانگ کانگ 2025 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد برقرار رکھےگا، وزیر مالیات

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کےایس اے آر)کی حکومت کے وزیر مالیات پال چھن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ 2025 کے پورے سال کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کا ہدف 2 سے 3 فیصد کے درمیان برقرار رکھے گا۔

قانون ساز کونسل کے ایک اجلاس کے دوران چھن نے بتایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ہانگ کانگ کی معیشت نے لچک کا مظاہرہ کیا،اس میں حقیقی جی ڈی پی میں گزشتہ  سال کی نسبت 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔

 حالیہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اقتصادی رفتار دوسری سہ ماہی میں بھی جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں تجارتی برآمدات کی مجموعی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 13 فیصد بڑھ کر 38لاکھ50ہزار ہو گئی۔

 خاص طور پر مین لینڈ کی حالیہ لیبر ڈے گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد کا اضافہ ہوا جو 11 لاکھ تک پہنچ گیا۔

چھن نے کہا کہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والے 3 ستونوں میں سے بیرونی تجارت نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں مجموعی سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!