بدھ, جون 25, 2025
ہومLatestپی سی بی نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا...

پی سی بی نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قراردیدی

 لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلیئرز کی گرومنگ ہو گی۔یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، منیجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!