لاہور: پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے 12 بچوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 12 بہن بھائی ہیں، سب سے چھوٹا میں ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اتنے بہن بھائی ہونے کے باوجود بچپن بہت پرسکون تھا، ہمارے گھر میں ایک ہی باتھ روم تھا، ہم سب بہن بھائی ایک ہی باتھ روم استعمال کرتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہاجدید دور میں لوگ 12 بچوں کی ذمہ داری بخوبی نبھاسکتے ہیں اور آج بھی ایسے لوگ ہیں جن کے 12، 12 بچے ہیں۔کیرئیر سے متعلق یاسر حسین نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق تھا، اسکول لائف میں ایک ڈانس کمپٹیشن کا حصہ بنا جس کی تصاویر بھی فروخت ہوئیں اس کے بعد تھیٹر سے شوبز کا آغاز کیا۔