بدھ, جون 4, 2025
ہومLatestحکومت معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد پاکستان کو مستحکم عالمی...

حکومت معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد پاکستان کو مستحکم عالمی معیشت بنانے کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد اب پاکستان کو مستحکم عالمی معیشت بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے زیر صدارت ایف بی آر کے امور بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے محصولات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے ،کسٹمز کلیئرنس کے دورانئے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عام صارفین کیلئے آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن کا نظام جلد نافذ العمل کیا جائے گا، صارفین کی سہولت کیلئے دیجیٹل ٹیکس ریٹرن کے نظام کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں متعارف کرنے کے عمل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کیلئے پر عزم ہے، تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں سے کرپشن کے انسداد اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں،حالیہ مثبت معاشی اشاریئے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے لائی گئی فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے ارہے ہیں،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جد و جہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!