بدھ, جون 4, 2025
ہومLatest حکمران اشرافیہ میں وسائل کی بھوک ہے،رضا ربانی

 حکمران اشرافیہ میں وسائل کی بھوک ہے،رضا ربانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا، حکمران اشرافیہ میں وسائل کی بھوک ہے، ان کو اس سے غرض نہیں کہ وہ کہاں سے آئے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009 میں دستخط ہوئے، 2010 میں نافذ ہوا، 15 سال گزر چکے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا، آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے، وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!