بدھ, جون 4, 2025
ہومLatestاسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہو تو وزیرِ اعظم کو بلا...

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہو تو وزیرِ اعظم کو بلا سکتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سِوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کروادیا ہے، الیکشن کمیشن وزیراعلی پنجاب کو بلا سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آرڈر کر دیا تو پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کروانے ہوں گے، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہو تو الیکشن کمیشن وزیرِ اعظم کو بھی بلا سکتا ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے معاملے پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن آرڈر کر دے گا، پنجاب بلدیاتی حکومت کے حوالے سے آرڈر کر دیں تو آپ کیلیے باعث سبکی ہوگا، آپ کی پارٹی کی ہی وفاقی اور پنجاب حکومت ہے دونوں جگہوں پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتا، اب کوئی نتائج آنے چاہیے، اگلی سماعت پر کوئی پیش رفت ہونی چاہیے، ہم آج کا آرڈر کریں گے، ہم نے آپ سے ٹائم نہیں پوچھنا، اب کمیشن ٹائم دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ میں خود پیش ہوا تھا، یہ نہیں ہوسکتا صوبائی حکومت قانون سازی ہی نہیں کرے اور پانچ سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ اس دوران وزیرِ بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ رولز کا ڈرافٹ ہمارے پاس موجود ہے وہ کمیشن کو دے سکتے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلدی قانون سازی کروائی جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 31دسمبر 2021 کو پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہوئی تھی، پنجاب حکومت اور اسلام آباد میں وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتیں، پنجاب نے تین سال الیکشن میں تاخیر کی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!