پیر, جون 2, 2025
ہومChinaچینی ایئر فورس کی فلائٹ اکیڈمی میں فضا میں ایندھن بھرنے کی...

چینی ایئر فورس کی فلائٹ اکیڈمی میں فضا میں ایندھن بھرنے کی پہلی تربیت کا انعقاد

شی جیا چوانگ(شِنہوا) پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس نے حال ہی میں شی جیا چوانگ فلائٹ اکیڈمی میں فضا میں دوبارہ ایندھن بھرنے کی خصوصی تربیت کا انعقاد کیا جس کا مقصد پائلٹ کیڈٹس کی جنگی نوعیت کی تعلیم کو مزید موثر بنانا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایل اے ایئر فورس کی اکیڈمی میں اس نوعیت کی تربیت دی گئی ہے۔ اس سے قبل طیاروں کی محدود صلاحیت کے باعث ایوی ایشن اکیڈمیوں میں اس طرح کی تربیت ممکن نہیں تھی۔

تربیتی پروگرام کی نگرانی کرنے والے پائلٹ یو ہونگ لیانگ کے مطابق مشقوں میں حقیقی جنگی حالات کی نقالی کی گئی جس میں ٹینکر یونٹس کے ساتھ ہم آہنگی شامل تھی۔

فضا میں دوبارہ ایندھن بھرنے کی بدولت طیاروں کی پرواز کے دورانیے اور آپریشنل رینج میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ طویل فاصلے تک مار کرنے اور کنٹرول کی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں۔

شی جیا چوانگ فلائٹ اکیڈمی کا مقصد اپنی تربیت کو جنگی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا اور آپریشنل تقاضوں کے مطابق مخصوص صلاحیتوں کے حامل ماہرین کی تیاری یقینی بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!