بدھ, جون 18, 2025
ہومLatestجغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کے درمیان شنگری- لا ڈائیلاگ کا سنگاپور میں آغاز

جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کے درمیان شنگری- لا ڈائیلاگ کا سنگاپور میں آغاز

سنگاپور(شِنہوا)ایشیا کے ممتاز دفاعی و سلامتی سربراہ اجلاس شنگری-لا ڈائیلاگ کا 22واں ایڈیشن موجودہ جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کے بیچ سنگاپور میں شروع ہوگیا ہے۔

سنگاپور کی وزارت دفاع کے مطابق اس سال کے اجلاس میں 47 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جن میں وزارتی سطح کے 40 مندوبین، چیف آف ڈیفنس فورسز کی سطح کے 20 نمائندے، 20 سے زائد سینئر دفاعی حکام اور ممتاز ماہرین شامل ہیں۔

چین کی نمائندگی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وفد کر رہا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کلیدی خطاب کریں گے جس میں توقع ہے کہ وہ فرانس اور وسیع تر یورپ کو بین الاقوامی تعاون اور اصولوں پر مبنی تجارت کا چیمپیئن ظاہر کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ہفتہ کے روز "ہند-بحرالکاہل کے لئے امریکا کے نئے عزائم” کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ مبصرین کے مطابق انہیں ایشیائی اتحادیوں کو قائل کرنے کا مشکل کام درپیش ہے جن میں سے کئی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں جو بالخصوص تجارت سے متعلق ہیں۔

منتظم ادارے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم بھی ہفتے کو خطاب کریں گے اور عالمی جغرافیائی-سیاسی غیر یقینی صورتحال اور اقتصادی دراڑوں کے باوجود واضح کریں گے کہ آسیان کے موجودہ چیئرمین کے طور پر ملائیشیا خطے اور اس سے آگے کے لئے کس طرح تزویراتی قیادت فراہم کر رہا ہے۔

اجلاس جمعہ سے اتوار تک جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!