ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومLatestبچوں کی شادی کی ممانعت کا بل،صدر کے دستخط کے بعد قانون...

بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل،صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بل نے باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرلی ہے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18سال سے کم عمر ہوں، قانون کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کو 1سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

قانون کے مطابق 18سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرے گا تو اسے 3سال تک قید بامشقت ہوگی جبکہ والدین کو بچے کی کم عمری میں شادی کرنے یا اسے روکنے میں ناکامی پر3سال تک قید بامشقت اور جرمانہ ہوگا۔

قانون کے مطابق عدالت کو علم ہو کہ کم عمر بچوں کی شادی کی جارہی ہے تو وہ ایسی شادی کو روکنے کیلئے حکم جاری کرے گی۔قانون کے مطابق عدالت کو اطلاع دینے والا فریق اگر اپنی شناخت چھپانا چاہے تو عدالت تحفظ فراہم کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!