سیئول: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راونڈ کی پہلی باری 86.34 کی سب سے لمبی تھرو پھینک کر ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی، یاسر سلطان نے 76.07 میٹر کی تھرو کی۔
دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزا پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔