ہانگ کانگ: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی تنازعات خطے ، عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امن کیلئے سلامتی کونسل کی قردادوں ،عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے نہ دیئے جانے تک مسئلہ کشمیر پاکستان، بھارت کے درمیان تنازع بنا رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات خطے ، عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امن کیلئے سلامتی کونسل کی قردادوں اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اور عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی قابل مذمت ہے، عالمی برادری سے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔