تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ایران کو یورینیم کی افزودگی سے نہیں روک سکتا، ایران تمام دبا کو مسترد کرتا ہے اور اپنے اس حق پر قائم ہے، عالمی قوانین ہر ملک کو پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی سے متعلق سائنسی سرگرمیوں کی اجازت دیتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، نہ ماضی میں ایسا چاہا، نہ مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتا ہے، کیوں کہ یہ ایران کے عقیدے کے خلاف ہے۔ تاہم وہ، طبی، زرعی، صنعتی اور سائنسی مقاصد کے لیے افزودگی سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت جاری ہے، جس میں یورینیم کی افزودگی اہم تنازع ہے۔