ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومEnertainment شادی غلط نہیں ، کم عمر میں کی جانے والی شادی غلط...

 شادی غلط نہیں ، کم عمر میں کی جانے والی شادی غلط ہے،صبا قمر

لاہور: اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال(یونیسف)کی قومی سفیر برائے اطفال حقوق، صبا قمر نے کہا ہے کہ شادی غلط نہیں لیکن کم عمر میں کی جانے والی شادی غلط ہے، یونیسف کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں ملک کے ہر بچے کے ہر حق کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے ایک نئی ویڈیو مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں یونیسف کی قومی سفیر برائے اطفال حقوق، صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ویڈیو میں صبا قمر نے کم عمری کی شادیوں کے نوجوان لڑکیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا اور معاشرے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نقصان دہ رواج کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی بچے کو ایسی شادی اور مستقبل پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے جو اس نے خود منتخب نہیں کیا کیونکہ صحت اور تعلیم پر پڑنے والے تمام خطرات کے ساتھ، ہم اس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

صبا قمر نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال انہوں نے سندھ کے ضلع سجاول کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے 14 سالہ انعم نذیر جیسی نوجوان چیمپئنز سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنی کمیونٹی میں تین کم عمری کی شادیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس مہم میں اپنی آواز ان تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے بلند کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں جو کم عمری کی شادیوں کی وجہ سے پس پردہ مصائب کا شکار ہوتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!