جمعہ, مئی 30, 2025
ہومLatestصدر مملکت کا عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کیساتھ...

صدر مملکت کا عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کیساتھ مشاورت ،تعاون کیساتھ آگے بڑھنے پر زور

لاہور: صدر آصف زرداری نے عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کیساتھ مشاورت ،تعاون کیساتھ آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ وفد میں ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔وفد نے صدر کو جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل و دیگر امور سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!