تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ہم سعودی عرب کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے، ان میں کسی قسم کے خلل کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہم ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں پوری سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں، ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی جو پالیسی ہم نے کچھ عرصہ قبل شروع کی ہے، وہ نہایت اہم پالیسی ہے، اور اس پالیسی میں سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوںنے کہا میں اپنے دوستوں اور حج و زیارت کے ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے بھیجنے کے عمل یا حج سے متعلق انتظامات میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔