جمعہ, مئی 30, 2025
ہومChinaچین میں اقتصادی بحالی کے سبب صنعتی اداروں کے منافع میں تیز...

چین میں اقتصادی بحالی کے سبب صنعتی اداروں کے منافع میں تیز رفتار اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں صنعتی شعبے نے 2025 کے ابتدائی  4 ماہ کے دوران اپنی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے جس میں ساز و سامان کی تیاری اور اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں جیسے ترقی کے نئے شعبوں میں مضبوط کارکردگی کے سبب منافع میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین کے بڑے  صنعتی اداروں  کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 1.4 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی سہ ماہی کے 0.8 فیصد اضافے سے زائد ہے۔ صرف اپریل میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں منافع 3 فیصد بڑھا۔

قومی ادارہ شماریات سے وابستہ شماریات دان یو وے ننگ کا کہنا ہے کہ  مزید فعال اور موثر میکرو پالیسیوں پر عملدرآمد نے بیرونی مسائل  کا مقابلہ کرنے اور صنعتی پیداوار کی نسبتاً تیز رفتار ترقی کو سہارا دینے میں مدد کی ہے جس سے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

این بی ایس نے بتایا کہ تقریباً 60 فیصد بڑے صنعتی شعبوں کے منافع میں اضافہ ہوا جن میں 41 میں سے 23 کیٹیگریز کے منافع میں گزشتہ برس  کی نسبت اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!