جمعرات, مئی 29, 2025
ہومLatestایٹمی طاقت بننا محض تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں خطے میں توازن...

ایٹمی طاقت بننا محض تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں خطے میں توازن برقرار رکھنے ،بیرونی جارحیت سے قوم کی حفاظت کا دانشمندانہ فیصلہ تھا،آصف زرداری

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں ،جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن برقرار رکھنے ،بیرونی جارحیت سے قوم کی حفاظت کا دانشمندانہ فیصلہ تھا،پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے،بھارتی جارحیت پر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا، آپریشن بنیان مرصوص کے تحت نپے تلے ،موثر ردعمل نے دشمن کو اپنی معاندانہ کارروائیوں کی بندش پر مجبور کیا۔

جاری بیان کے مطابق یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ آج ہم یوم تکبیر کی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں، آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ دن ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی یاد میں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ان سائنسدانوں، انجینئرز اور سول و فوجی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور لگن سے یہ کامیابی ممکن ہوئی، آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جس نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں جن کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام مزید آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں تھا بلکہ یہ طاقت کے ذریعے امن قائم رکھنے، جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن برقرار رکھنے اور کسی بھی بیرونی جارحیت سے قوم کی حفاظت کرنے کا ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ آج کی بدلتی علاقائی سلامتی کی صورت حال میں ہماری جوہری صلاحیت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے، ہماری ایٹمی صلاحیت نہ صرف امن کی ضامن ہے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بناتی ہے کہ کوئی ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں اور پرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے، حالیہ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ہمارے نپے تلے اور موثر ردعمل نے دشمن کو اپنی معاندانہ کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیئے ہم یوم تکبیر پر ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا ایک بار پھر عہد کریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!