جمعرات, مئی 29, 2025
ہومLatestایٹمی دھماکے پرامن ،محفوظ پاکستان کی ضمانت ،دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے...

ایٹمی دھماکے پرامن ،محفوظ پاکستان کی ضمانت ،دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں،دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔یوم تکبیر پر جاری بیان میں مریم نواز نے پاکستانی قوم و امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27سال بعد بھی پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا، دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 27 سال قبل پاکستان کو دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 10مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998 کو رکھی گئی،ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!