لاہور: جماعت اسلامی نے پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کو ملت اسلامیہ کیلئے باعث فخر قرار دے دیا۔ یوم تکبیر پر جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کیلئے بھی باعث فخر ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ،شکست خوردہ بھارت اب جنگ نہیں ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔