جمعرات, مئی 29, 2025
ہومBusiness & Financeبجٹ 2025-26ء، آئی ایم ایف کا ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

بجٹ 2025-26ء، آئی ایم ایف کا ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے استثنیٰ ختم، ٹیکس چوری پر جرمانے کیساتھ فوجداری مقدمات  درج کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو بجٹ2025-26ء کیلئے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے ،ٹیکس کی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے  پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5لاکھ سے بڑھا کر 50لاکھ اور ٹیکس چوری پر جرمانے کیساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مابق سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے ،کھاد،سپرے اور زرعی آلات پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو زرعی ان پٹس اور مشینری پر ایف ای ڈی شرح بڑھانے اور پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کر کے سیلز ٹیکس 25فیصد سے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!