جمعرات, مئی 29, 2025
ہومLatestخیبر پختونخوا ،آندھی ، طوفانی بارش ، مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق...

خیبر پختونخوا ،آندھی ، طوفانی بارش ، مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق ،63زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز آندھی و طوفانی بارش کے مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق ،63زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں شدید طوفانی بارش کے باعث مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں، سائن بورڈز، درخت اور کھمبے گرنے کے کئی واقعات پیش آئے، سڑکیں تالاب بننے کے باعث کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے لوگوں کا کروڑوں روپے کا سامان برباد ہوگیا، بجلی کے باعث 113 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھل دار باغات بری طرح متاثر ہوئے۔

مختلف اضلاع میں لوگوں کے چھتوں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لوہے کی چھت فریم سمیت زمین بوس ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!