جمعہ, مئی 30, 2025
ہومLatestاسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،مزید 33 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،مزید 33 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ: اسرائیلی کی جانب سے غزہ کے اسکول پر فضائی حملے کے نتیجے میںمزید 33 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق غزہ کے فاہمی الجرجاوی اسکول جس میں بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی، بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق اسکول کا تقریبا آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکالیں، جب کہ بہت سے زخمی شدید جھلس گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور شدید تباہی کے باعث امدادی کارروائیاں بہت مشکل ہو گئی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!