اتوار, مئی 25, 2025
ہومLatestچینی وزاعظم کا چین۔ انڈونیشیا تعاون بڑھانے اور آزاد تجارت کے تحفظ...

چینی وزاعظم کا چین۔ انڈونیشیا تعاون بڑھانے اور آزاد تجارت کے تحفظ پر زور

جکارتہ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین اور انڈونیشیا پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کو بڑھائیں اور صنعتی انضمام کو مضبوط کرتے ہوئے آزاد تجارت کا تحفظ کریں۔

لی نے انڈونیشیا ۔ چین کاروباری استقبالیہ 2025 سے خطاب  میں کہا کہ رواں سال چین ۔ انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 7 عشرے قبل  دنیا ایک تاریخی موڑ پر کھڑی تھی۔

لی نے کہا کہ عالمی اختلافات اور محاذ آرائی کے سبب چین اور انڈونیشیا دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک کے ساتھ بانڈونگ میں جمع ہوئے اور یکجہتی، دوستی اور تعاون کے بانڈونگ جذبے کو فروغ دیا جس نے جنوب- جنوب تعاون کو آگے بڑھانے اور دنیا کو مثبت ترقی کی سمت لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 7 عشروں کے  بعد دنیا ایک بار پھر ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر افراتفری  ہے ، یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے اور بدمعاشی کے واقعات  بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو نے کہا کہ انڈونیشیا اور چین کے درمیان تعلقات 21 ویں صدی میں سب سے زیادہ اسٹریٹجک اور امید افزا دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ معیشت ، تجارت، صنعت، ماحول دوست معیشت کے ساتھ ساتھ سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ثقافتی و عوامی تبادلے کو بہتر انداز سے فروغ دینے کو تیار ہے تاکہ باہمی مفید اور فائدہ مند نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کاروباری اداروں کو انڈونیشیا میں سرمایہ کاری اور کاروبار جاری رکھنے اور تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!