اتوار, مئی 25, 2025
ہومLatestپنجاب میں طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصان ، بلاول بھٹو...

پنجاب میں طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصان ، بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں طوفانی بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زیرِ اثر غیر متوقع موسموں کا شکار ہے، تمام جیالوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار کریں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بارش زدہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور نشیبی علاقوں سے بلاتاخیر پانی کے اخراج کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!