لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے باتوں نہیں عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں وہ نوجوانوں کے ہاتھوںمیں ڈنڈے نہیں، لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں۔
جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں،مریم نواز نے باتوں نہیں عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں،الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم عملی مشاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان جلاؤ گھیرا اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں۔