ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومChinaسلک روڈ ایکسپو میں کم بلندی کی معیشت کی پذیرائی

سلک روڈ ایکسپو میں کم بلندی کی معیشت کی پذیرائی

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں جاری نمائش میں کم بلندی کی معیشت کو بھرپور توجہ دی جا رہی ہے جہاں جدید ترین بغیر پائلٹ طیاروں سے لے کر فضائی حدود کےانتظام کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیش کرنے تک خصوصی نمائشی حصہ مختص کیا گیا ہے۔

21 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپوزیشن کے 9ویں ایڈیشن میں کم بلندی کی معیشت کے لئے تقریباً 10 ہزار مربع میٹر پر مشتمل نمائشی حصے میں 300 سے زائد اداروں کی جانب سے پیش کئے گئے 100 سے زائد طیارے رکھے گئے ہیں جن میں فکسڈ ونگ ماڈلز اور ملٹی-روٹر ڈرون شامل ہیں۔

ان میں ایک ایسا بغیر پائلٹ طیارہ بھی پیش کیا گیا ہے جس نے 1958 میں شانشی میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی جبکہ جدید برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ (ای وی ٹول) طیاروں کی اقسام بھی موجود ہیں۔

شی آن اے ایس این ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ نے نمائش میں ای وی ٹول سمیت 10 سے زائد صنعتی ڈرون پیش کئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق 5.2 میٹر کے پروں اور 30 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ ای وی ٹول فضائی کیمروں، ہنگامی سامان اور دیگر آلات کی ترسیل کے لئے موزوں ہے اور اسے نقل و حمل، بنیادی ڈھانچے کے معائنے اور ہنگامی حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نمائش میں شانشی ٹرانسپورٹیشن ہولڈنگ گروپ نے ایک تین- سمتی سینڈ ٹیبل ماڈل پیش کیا جس میں دکھایا گیا کہ سڑک اور فضائی نیٹ ورکس کی ہم آہنگی کم بلندی کی معیشت کو کس طرح سہارا دے سکتی ہے۔

روایتی طور پر تجارت و سرمایہ کاری پر مرکوز نمائش میں اس طرح کے نئے نمائشی حصے کی شمولیت چین کی کم بلندی کی معیشت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!