ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومLatestچین بوسنیا و ہر زیگو وینا کا حقیقی دوست ہے، بی آئی...

چین بوسنیا و ہر زیگو وینا کا حقیقی دوست ہے، بی آئی ایچ رہنما

سراجیوو(شِنہوا)بوسنیا و ہرزیگووینا کی ایوانِ نمائندگان کے نائب سپیکر اور بوسنیا و ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کی پارلیمانی اسمبلی میں دوستی گروپ برائے ایشیا کے چیئرمین مارینکو کاوارا نے کہا ہے کہ چین بوسنیا و ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کا سچا دوست ہے۔

مارینکو کاوارا نے حال ہی میں چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی اعلیٰ سطح کی کانفرنس کے دوران انٹرویو دیا۔

کاوارا نے قدرتی آفات اورکورونا وبا کے دوران چین کی بروقت امداد کا حوالہ دیا۔

کاوارا کا کہنا تھا کہ چین ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے الفاظ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ردعمل دیا۔ اس نے طبی ٹیمیں بھیجیں، آلات اور ویکسین عطیہ کیں۔ اس قسم کی مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

کاوارا نے زور دیا کہ چین کی حمایت صرف ہنگامی ردعمل تک محدود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وظائف اور تبادلہ پروگراموں کے ذریعے ڈاکٹر، انجینئر اور آئی ٹی ماہرین سمیت بی آئی ایچ کے بہت سے نوجوان چین میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے اپنے ملک واپس آئے ہیں۔ یہ خاموش لیکن طاقتور حمایت ہماری روزمرہ زندگی میں محسوس کی جاتی ہے۔

کاوارا نے کہا کہ چین کے ساتھ شراکت داری نہ صرف بی آئی ایچ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے بلکہ اسے ملک کے عوام کے درمیان "وسیع، گروہی ہم آہنگی پر مبنی اتفاق رائے” بھی حاصل ہے۔

2023 میں بیجنگ میں منعقدہ تیسری "بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون” میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کاوارا نے کہا کہ اس فورم نے چین کے بین الاقوامی تعاون کے اُس انداز کو اجاگر کیا جو غلبے پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور برابری پر مبنی ہے۔

کاوارا نے کہا کہ آئندہ 30 سالوں کی طرف دیکھتے ہوئے ہم سائنس، تعلیم، ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل جدت میں مزید قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ باہمی احترام اور مشترکہ ترقی ہماری شراکت داری کی رہنمائی کرتی رہنی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!